ملک کی ترقی ونیک نامی کیلئے نوجوان کودوسری شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں آگے آنے چاہئے ،صہیب تنویر

ہفتہ 14 جنوری 2017 14:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء)سیکاس یونیورسٹی کے نائب صدر صہیب تنویر نے کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے پاکستان کا تعلیمی ، جسمانی،نصابی ،غیر نصابی ،ادبی،انتظامی،معاشی ، سماجی، معاشرتی ترقی کا روشن مستقبل ہے۔ملک کی ترقی ونیک نامی کیلئے نوجوان کودوسری شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں آگے آنے چاہئے،کیونکہ یہی ایک شعبہ ہے جسکے ذریعے نوجوانوں نے ہی اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستانی چرچم کو ایک بہتر شناخت دے چکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سیکاس یونیورسٹی تعلیم کیساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکاس یونیورسٹی کے نائب صدر صہیب تنویر نے ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اشد ضررت ہے،ہمارا یہ خطہ بہت زرخیز ہے جس نے مختلف ادوار میں کئی باصلاحیت کھلاڑی پیداکئے ہیں جنہوںنے بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میںسبزہلالی پرچم کو سربلند رکھاہے جس پر قوم کو دفخر ہے۔

انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں کرکٹ ایک مقبول کھیل بن چکا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہر گلی ،محلے،گاں ،چوراہوں پر کرکٹ کھیلی جاتی ہے ۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ بچے ،نوجوان اور جوان کسی مثبت سرگرمی میں تو مصروف ہیں،امید ہے کہ یہی گرا س روٹ پر کرکٹ کھیلنے والے بچے مستقبل میں قومی،ڈومیسٹک، کرکٹ کھیل کر بہتر پارفارمنس کے باعث قومی ٹیم میں جگہ بناکر کرکٹ کی دنیامیں ملک و قوم کا فخر بلند کرینگے۔

صہیب تنویر نے کہاکہ نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور باصلاحیتوں کو کھیلنے کے بھر پور مواقع کی فراہمی میں سیکا س یونیورسٹی بھر پور کرداراداکرے گی ۔جس سے یقیناًخیبر پختونخوابلکہ پاکستان میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔اس موقع پر ملک فرمان علی نے خیبر پختونخوامیں کرکٹ کی ترقی میں سیکاس یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوامیں کرکٹ کی ترقی میں ایک نیک شگون قراردیدیا۔