ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا اچانک دورہ

ہسپتال میں صفائی ستھرائی نظام کو مزید بہتر، اوقات کار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر آصف طفیل

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:33

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا اچانک دورہ کیا۔ہسپتال میں گائنی ، بچہ وارڈ، ایمرجنسی ، میڈیکل وارڈ اور او پی ڈی کا معائنہ کیا ۔ ڈی سی نے ایم ایس ٹی ایچ کیو سمبڑیال ڈاکٹر شبیر مغل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور اوقات کار پر مکمل عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں علاج کی غر ض سے آنے والے شہریوں کو طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں ملنے والی طبی سہولتوں کے معیار کے بارے میں استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی سہولت سنٹر سمبڑیال کے دورہ کے دوران سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود محکمہ ریونیو اور ایل آر آئی ایم ایس کے مقامی حکام کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :