وزیرِ اعلیٰ پنجاب محکمہ تعلیم کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ‘وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:40

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محکمہ تعلیم کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔وزیرِ اعلیٰ مانیٹرنگ فورس اس میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت ملک میں میگا پراجیکٹ کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پائلٹ سکول اٹک میں مانیٹرنگ آفس اٹک کے 21- مانیٹرنگ اسسٹنٹ میں موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری اہلکاروں کی استعدار کار بڑھانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے ایسے اہداف مقرر کئے ہیں جن کو حاصل کرنے کے لئے ہر سطرح پر بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں تا کہ صوبے میں تعلیمی حوالے سے ہر سطح پر ایسی واضع تبدیلی لائی جاسکے جو ہر شہری کو نظر آئے ۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کہا ہے کہ ان موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا مقصد صوبے میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے علاوہ اگر وہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے کے مرتکب پائے جاتے ہیں ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مانیٹرنگ اسسٹنٹ سکولوںمیں بچوں کی حاضری اور ڈراپ آوٹ ریٹ کے بارے میں بھی رپورٹ دیں گے تاکہ تاکہ صوبے ایسی تعلیمی اصلاحات لائی جائیں جس سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو موجودہ حالات کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے ۔

انہو ںنے کہا کہ حکومت نے اپنی تمام تر توجہ عوام کے مسائل کے حل کرنے اور ملک کی ترقی اور استحکام پر مرکوز کی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ پی ایم ایل (این)کو پہلی دفعہ اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق آج ملک خوشحالی کی منزل کے کتنے قریب کھڑا ہے اور اسی کارکردگی اور محنت کی بناء پر 2018ء کے الیکشن میں سرخ رو ہونگے ۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے حکومتی کارکردگی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات , ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فاروق اکمل شیخ سلمان سرور، شیخ آصف صدیقی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان، سینیئر وائس چیئرمین مسلم لیگ( ن) سلیم شہزاد، شیخ محمد اجمل، ڈی ای او ایلیمنٹری شہناز قادرکے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :