لاہور، ٹریفک کی روانی کیلئے شہر کے تعلیمی اداروںمیں مختلف اوقات کار میں چھٹی ہوا کرے گی

تعلیمی اداروں کو مختلف اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے مراسلہ جاری کیا جائے گا

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:51

لاہور، ٹریفک کی روانی کیلئے شہر کے تعلیمی اداروںمیں مختلف اوقات کار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) لاہور میں ٹریفک کی روانی کیلئے شہر بھر کے تعلیمی اداروں کو مختلف اوقات کار میں چھٹی ہوا کرے گی‘ تعلیمی اداروں کو مختلف اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے مراسلہ جاری کیا جائے گا۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس میںٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اہم میٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کی اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن (ر)بین ، ایڈیشنل سیکرٹری رانا حسن اختر اور ارتضی نقوی سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایک وقت چھٹی دینے سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے ، ٹیپا ، ٹریفک پولیس ، واسا اور دیگراداروں کی مشاورت کے بعد سکول اور کالجز میں مختلف اوقات کار میں چھٹی دینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے محکمہ تعلیم تعلیمی اداروں کو مختلف اوقات کار کا پابند کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :