اے این پی کی سیاست تعصب سے پاک ہے بلوچستان میں بسنے والے ہر قبائل کے رسم وراج کا احترام کرتے ہیں سی پیک بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی خوشحالی کا منصوبہ ہے سابق اور موجودہ حکمرانوں میں کوئی واضح فرق نہیں پہاڑوں پر جانے والوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے رابط کار وں کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اے این پی کی سیاست تعصب سے پاک ہے بلوچستان میں بسنے والے ہر قبائل کے رسم وراج کا احترام کرتے ہیں سی پیک بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی خوشحالی کا منصوبہ ہے سابق اور موجودہ حکمرانوں میں کوئی واضح فرق نہیں پہاڑوں پر جانے والوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے رابط کار وں کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی سبی کے ضلع دفتر میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر رشید خان ناصر ، سابق ضلعی ناظم صحت و صدرپاکستان چسیٹ سوسائٹی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عبدالجبار اچکزئی عوامی نیشنل پارٹی سبی کے ضلعی صدر مجتبیٰ خان خجک ، جنرل سیکرٹری بختیار خان ترین ، سینئرنائب سعید خان خجک ، صدر اول اللہ داد مرغزانی ،صدر دوئم امیر حمزہ خجک ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنایت اللہ ، انفارمیشن سیکرٹری حیدر علی ، اسپورٹس سیکرٹری شاہ نواز خان ، آفس سیکرٹری محمد قاسم ، محمدندیم بگٹی ، خان میر ، محمد عارف سیلاچی ، مصدق حسین ، برکت علی ، محمد آصف ، محمد ابراہیم کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھیں ، انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ابھی مکمل نہیں ہوا گوادر ہے تو پاکستان ہے اگر گوادر کو سی پیک منصوبے سے نکال دیا جائے تو یہ منصوبہ ہی نہیںسی پیک منصوبہ پنجاب سندھ سمیت پاکستان و چین کیلئے ترقی خوشحالی کا منصوبہ ہیں جس کے اثرات اچھے ثابت ہونگے ہم سی پیک منصوبے کے خلاف نہیں سی پیک کا مقصد چین اور پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے پر بلوچستان اور چین کے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا مغربی روٹ پر کام شروع نہ ہونے پر اے این پی نے جلسہ جلوس ریلیاں اور آل پارٹی کانفرنسز سمیت شٹرڈان ہرتال کی ہمیں کامیابی اس وقت مل سکتی ہیں جب ہر قوم قبیلے کو ایک نظر سے دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح گوادر خضدار ژوب قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان میں چینی زبان کی تربیت کیلئے سینٹر ز کھلے جائیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مردم شماری کے خلاف نہیں مردم شماری 98کی طرح ہونی چاہیے اس وقت بھی افغان مہاجرین موجودتھے اشرف غنی سمیت دیگر افغان نمائندے بلوچستان میں رہتے تھے مردم شمای ضروری ہو لیکن بلوچستان میں بسنے والے مہاجرین شامل نہ ہون یہ ریاست کی ذمہ داریا ہین اور اقوام متحد کے قانون کے تحت مردم شماری سے مہاجرین کو دور رکھا جائے اے این پی کے بلوچستان سمبلی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ پانامہ لیکس ہوا یاکوئی بھی آف شو کمپنیاں نواز شریف ہویا عمران خان کوئی بھی سیاست دان ہو اس سلسلے میں احتساب ضروری ہے جمہوری انداز سے کاروبار کیا جاسکتا ہیں بلوچستان کی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ سابق حکمران ہوں یا موجودہ اس میں کوئی فرق نہیں عوامی مسائل پہلے ہی کی طرح موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی بلوچستان میں ایوزیشن کا بہتر کردار ادا کررہی ہیں بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہیں جس میں ہر قوم قبیلے کے رسم رواج ہیں بلوچستان اسمبلی کو دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کی طرح مچھلی بازار نہیں بنا سکتے ۔

(جاری ہے)

اے این پی نے ہمیشہ امن پیار کا پیغام دیا تشدد اور بندوق کی نوک پر مسائل کبھی حل نہیں ہوسکتے اے این پی نے کبھی لاٹھی گولی یا تشدد کا راستہ نہیں اپنایا پہاڑوں پر جانے والے ہمارے بھائی ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمارے دروزاے کھلے ہیں میز پر مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے کیلئے اے این پی رابط کار کا کردار بھی ادا کرنے کو تیار ہیں اس موقع پر اے این پی کے مرکزی قائدین نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور متحد ومنظم ہوکر پارٹی کو مکمل فعال بنا کر جمہوری انداز میں اپنی سیاست کو جاری رکھیں واضح رہے کہ اے این پی کے مرکزی رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی ، رشید خان ناصر ، عبدالجبار خان چکزئی ضلعی قائدین نے لہڑی جاکر رکن صوبائی اسمبلی تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کے درجات بلندہوں پسماندگاں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔