پروفیشنل فرینڈز گروپ کے امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے 12 گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:00

پروفیشنل فرینڈز گروپ کے امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے 12 گھنٹے قبل ..

رحیم یارخان۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)پروفیشنل فرینڈز گروپ کے امیدوار مجلس عاملہ پولنگ کا عمل شروع ہونے سے 12 گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے پروفیشنل فرینڈز گروپ کی جانب سے امیدوار مجلس عاملہ محمد شفیق شاہد پولنگ کا عمل شروع ہونے سے 12 گھنٹے قبل گروپ کی جانب سے دیئے جانے والے شاندار ڈنر میں شرکت کے بعد گھر واپس پہنچے جہاں پڑنے والا اچانک دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا، وقت کی ستم ظریفی دیکھئے 12 گھنٹے قبل انتقال کرجانے والے ممبر مجلس عاملہ کے گروپ قائدین نے رات ہی رات میں مد مقابل وکلاء اتحاد گروپ سے تعلق رکھنے والے ر اشد محمود خان کھوسہ کو اپنا امیدوار نامزد کرلیا جنہوں نے موت کے ہاتھوں زندگی ہارنے والے محمد شفیق شاہد کی جگہ کامیابی حاصل کرلی ۔