ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کے سالانہ انتخابات ، تصدق حسین بخاری ایڈووکیٹ صدر، بلال مستوئی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:00

مظفرگڑھ۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کے سالانہ انتخابات کے نتائج کے مطابق مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کے لیے تصدق حسین بخاری ایڈووکیٹ 391 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں مہر اعجاز حسین ایڈووکیٹ نے 380 ووٹ حاصل کیئے۔ میاں طاہر ستار ڈمر 411 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں ایاز محمود نے 359 ووٹ حاصل کیئی.۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری کے لیئے بلال مستوئی 393 ووٹ لے کر منتخب ہونے جبکہ ان کے مقابلے میں سردار فرحان منظور نی377 ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کے لئے محمد فہیم بھٹہ 417 ووٹ لے کر منتخب ہوئیاور اویس جمشید پتافی نے 337 ووٹ لینے۔فنانس سیکرٹری کے لیے جاوید کھور 471 ووٹ لے کر منتخب ہونے جبکہ ان کے مقابلے میں سلمان خواجہ نے 276 ووٹ لینی, جبکہ لائبریری سیکرٹری کے لیے مس جام شبانہ نے 413 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور ان کے مقابلے میں شاہد قلندرانی نے 352 ووٹ حاصل کئے۔