شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات،میاں سعید ایڈووکیٹ صدر منتخب

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:59

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،میاں سعید ایڈووکیٹ صدر منتخب ہو گئے،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2017-18ء میں کاٹنے دار مقابلہ کے بعد میاں سعید ایڈووکیٹ 573 ووٹ لے کرصدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل رانازاہد محمود نے 541 ووٹ لئے جبکہ میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔