سپیشل اولمپیکس پاکستان کے زیر اہتمام بوچے ٹورنامنٹ میں زوبیا سکول فار سپیشل چلڈرن کے معذور بچوں نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا

اتوار 15 جنوری 2017 15:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) سپیشل اولمپیکس پاکستان کے زیر اہتمام بوچے ٹورنامنٹ میں زوبیا سکول فار سپیشل چلڈرن کے معذور بچوں نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں جہلم ریجن اورآزاد کشمیر ریجن کی کل نو 9 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما مسلم ہینڈز کے پرگرام ایڈوائزر راجہ ارسلان نصرت تھے۔

سپیشل بچوں کے والدین اور سکول کے اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل اولمپیکس پاکستان کے زیر اہتمام میرپور میں بوچے ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔جس میں آزاد کشمیر ریجن اور جہلم ریجن میں قائم خصوصی بچوں کے اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔میرپور کے خصوصی بچوں کے اداے جس میں قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کا ادارہ کائس ،جسمانی و ذہنی معذور بچوں کا ادارہ زوبیا سکول فار سپیشل چلڈرن ،ذہنی پسماندہ بچوں کا ادارہ دارلزینت کے خصوصی بچوں کے علاوہ جہلم ریجن کے خصوصی بچوں کے ادارہ القاسم انسٹیٹیوٹ اور شائنگ سٹار کے بچوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی کل نو ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پانچ کا تعلق میرپور اور چار ٹیموں کا تعلق جہلم ریجن سے تھابوائز کی ٹیموں میں زوبیا سکول فار سپیشل چلڈرن میرپور اور شائنگ سٹار جہلم کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا جو زوبیا سکول کی ٹیم نے جیت لیا۔اس موقعہ پر میرپور کی کائس گرلز کی ٹیم اور دیگر ٹیموں نے بھی مختلف میچ جیتے بوائز فائنل کا میچ زوبیا سکول کے خصوصی بچوں نے اپنے نام کر لیا۔

مہمان خصوصی راجہ ارسلان نصرت نے جیتنے والی ٹیموں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ زوبیا سکول فار سپیشل چلڈرن کے خصوصی بچے بوچے بال اُٹھا بھی نہیں سکتے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہت محنت و کوشش سے فائنل جیتا ہے جس پر بچے ،سکول کے اساتذہ اور چیئر مین خواجہ ظفر اقبال مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بچوں کی رہنمائی اور تربیت کی۔ انہوں نے کہا اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نہ صرف بچوں کی بلکہ والدین کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :