ٹرمپ کی بطورصد پہلا دن بہت ہی مصروف ہونے کی توقع

نئے صدراوباماکے آٹھ سالہ دور میں کیے گئے متعدد اقدامات کو منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیں گے،جائزہ رپورٹ

اتوار 15 جنوری 2017 16:30

ٹرمپ کی بطورصد پہلا دن بہت ہی مصروف ہونے کی توقع

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا پہلا دن بہت ہی مصروف ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد پہلے چند گھنٹوں میں ہی متعدد اہم اقدامات کرنے والے ہیں۔ ایک جائزے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اور پھر صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد جن عزائم کا اظہار کیا ہے، اٴْن کی روشنی میں دیکھا جائے تو اٴْن کے دورِ صدارت کا پہلا دن انتہائی مصروف گزرے گا۔

اس جائزے کے مطابق توقع یہ کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ اپنے پیش رو باراک اوباما کے آٹھ سالہ دور میں کیے گئے متعدد اقدامات کو منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیں گے۔ اوباما کے کئی ایک اقدامات کو وہ بیک جنبشِ قلم منسوخ کر سکتے ہیں جبکہ دیگر کو منسوخ کرنے میں کئی مہینے یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ستّر سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت کے پہلے چند گھنٹوں کے اندر اندر درجنوں اقدامات کرنے کا خاکہ تیار کر چکے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر صحت کے شعبے میں ’اوباما کیئر‘ کہلانے والی اصلاحات کی منسوخی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تارکینِ وطن کی اٴْن کے آبائی ملکوں کو جبری واپسی، متعدد تجارتی معاہدوں کی منسوخی اور میکسیکو کے ساتھ ملنے والی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اعلان شامل ہو سکتے ہیں۔

اس کے باوجود توقع یہ کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ ’اوباما کیئر‘ کو ختم کرنے اور اٴْس کی جگہ متبادل اصلاحات لانے کے احکامات پر فوری طور پر دستخط کر دیں گے۔ اس کے فوراً بعد وہ کانگریس پر ان اصلاحات کا متبادل تیار کرنے کے لیے زور دیں گے۔ یہ اور بات ہے کہ ابھی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ان اصلاحات کے متبادل کے طور پر کوئی تجویز سامنے نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :