بھارتی آرمی چیف نے جنگی محاذ پر خواتین فوجیوں کی تعیناتی مسترد کردی

ٹینک میں مرد ساتھیوں کیساتھ خواتین سونے کو تیار ہیں تو پھر اس غور کیا جائے گا،جنرل روات

اتوار 15 جنوری 2017 16:30

بھارتی آرمی چیف نے جنگی محاذ پر خواتین فوجیوں کی تعیناتی مسترد کردی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) بھارتی فوج کے سربراہ نے مستقبل قریب میں جنگی محاذ پر ڈیوٹی کے لئے خواتین فوجیوں کی شمولیت کے امکان کو مسترد کر دیا۔بھارتی اخبارکے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ اگر خواتین فرنٹ لائن پر خدمات دینے کا فیصلہ کرتی ہیں تو پھر اس مسئلے کوحل کریں گے۔ ٹینک میں مرد ساتھیوں کے ساتھ خواتین سونے کو تیار ہیں تو پھر اس غور کیا جائے گا۔

تاہم معاشرے کی تبدیلی تک خواتین کوکوئی فرنٹیئر کردار نہیں دیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ معاشرے میں ذہنیت کی تبدیلی جب تک نہیں ہوتی محاذ جنگ کے اگلے مورچوں پر دونوں صنفیں ایک ساتھ کام کرنے کے قابل نہیں ہو ںگی ۔ میدان جنگ میں فرنٹ لائن پر خواتین کے کردار پر اس صورت میں غور کیا جائے گا جب وہ اپنے ہم منصب مردوں کی طرح برابر کی ذمہ داری لے سکتی ہوں۔جنرل راوت سے سوال کیا گیا کہ کیا فوجی خواتین ٹینکوں میں مرد ساتھیوں کے ساتھ سوتے ہوئے آرام دہ اور پرسکون ہوں گی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ٹینک میں تین فوجیوں پر مشتمل ایک ٹیم ہوتی ہے جب وہ حالت جنگ میں ہوں یا کسی اور صورت میں تو وہ ٹینک کے ساتھ سوتے ہیں ، کھانا پکاتے ہیں، کوئی ٹوائلٹ کی سہولت یا علیحدہ رہائش نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :