حکومت کا پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 جنوری 2017 16:47

حکومت کا پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2017ء) حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کا اعلان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 68 روپے 4 پیسے ہوجائے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 22 پیسے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔ پیٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر اوپر جارہی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قیمتوں میں یہ اضافہ 16 جنوری سے 31 جنوری تک برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :