اوپن یونیورسٹی کی پانچ روزہ سکرپٹ رائٹنگ ورکشاپ میں ریڈیو /ٹی وی پروڈکشن کی تربیت شروع ہوگئی

ملک بھر میں تعلیمی نیٹ ورک کی مضبوطی کے لئے سٹاف کی "پروفیشنل ڈیولپمنٹ"پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

پیر 16 جنوری 2017 19:14

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں موجود اپنے 13۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سٹاف کی "پروفیشنل ڈیولپمنٹ"پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورگذشتہ دو سال کے دوران یونیورسٹی کے 900 ۔اکیڈمک ممبرز اور کارکن قومی و عالمی سطح پر منعقدہ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کی تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز سے مستفید ہوچکے ہیں اور اب تک 100۔

ملازمین کو پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز میں شرکت کے لئے بیرون ملک بھیج چکے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور یونیورسٹی کے ملک گیر تعلیمی نیٹ ورک میں متحرک اور مفید کردار ادا کرسکیں "ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی)آئی ای ٹی(کے زیر اہتمام ٹی وی /ریڈیو پروگرامز کی تیاری کی تربیت کے لئے پانچ روزہ سکرپٹ رائٹنگ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئیکارکنوں کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ نہایت ضروری ہے ،ْ اس سلسلے میں مختلف نوعیت کی تربیتی ورکشاپس منعقدکی جارہی ہیں تاکہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ سپورٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اپنے تعلیمی پروگرامز کو اپ ڈیٹ کرنے اور معیاری بنانے کے لئے سکرپٹ رائٹنگ تکنیک کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ جو ادارے اور اقوام زمانے کی رفتار سے پیچھے رہ جاتے ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای ٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرٹک سے پی ایچ ڈی تک ترسیل علم کے امور میں آئی ای ٹی کا موثر کردار رہا ہے۔ انہوں نے فیکلٹی ممبرز کی تربیت کے لئے ریڈیو /ٹی وی پروگرامز کی سکرپٹ رائٹنگ کی تربیتی سیریز منعقد کرانے پر ڈائریکٹر آئی ای ٹی ،ْمیر مختار حسین تالپورکی خدمات کو سراہا۔

میر مختار حسین تالپور نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ سکرپٹ رائٹنگ کی تیاری کے لئے رول ماڈل ثابت ہوگی اور اس میں شریک ہر کارکن کے لئے ریڈیو یا ٹی وی کا کم از کم ایک سکرپٹ لکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ٹی نے یونیورسٹی کی چاروں فیکلٹیوں میں موجود تمام اساتذہ کی تربیت کے لئے ریڈیو /ٹی وی پروگرامز کی تیاری کے لئے سکرپٹ رائٹنگ کی تربیتی ورکشاپس منعقد کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ای ٹی نے ریڈیو اور ٹی وی کے سینکڑوں تعلیمی پروگرامز تیار کئے ہیں جس کی بناء پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ آئی ای ٹی کورس پروڈکشن میں خودکفیل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ٹی کلاسک دستاویزی فلمیں بھی تیار کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :