الزام تراشیاں امن اوراستحکام کیلئے خطرناک ہیں،آرمی چیف
جنرل قمرجاوید باجوہ سےسربراہ امریکی سینٹرل کمانڈکی ملاقات،افغان سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،جنرل جوزف کی افغان مفاہمتی عمل پرآرمی چیف کی رائے کی حمایت،افغانستان کے ساتھ بارڈرسکیورٹی مینجمنٹ پرکام کرناچاہتے ہیں،افغان حلقوں نےحالیہ دہشتگردحملوں کے بعدبیانات دیے،پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشنزکیے۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 19:02
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف قمرجاوید باجوہ سےامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ہے،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ہے۔
اس موقعہ پرآرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان قیادت کےدرمیان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ الزام تراشیاں امن اور استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔ افغانستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد افغان حلقوں نے بیانات دیے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرانٹیلی جنس تبادلے کامیکنزم ہوناچاہیے۔(جاری ہے)
افغانستان کے ساتھ بارڈرسکیورٹی مینجمنٹ پرکام کرناچاہتے ہیں۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور دہشتگردی کیخلاف تعاون پرامریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیے۔پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناگاہیں نہیں ہیں ۔ ملاقات میں جنرل جوزف نے افغانستان میں امن کیلئے فریقین کے درمیان رابطوں کی ضرورت پرزور دیا۔جنرل جوزف نے افغان مفاہمتی عمل پرآرمی چیف کی رائے کی حمایت بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے امریکی جنرل کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.