کراچی، میٹرک بورڈ ،سالانہ امتحانات2017 میں شرکت کرنے کیلئے امتحانی فارمز31جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں

پیر 16 جنوری 2017 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک سائنس اور جنرل ریگولر و پرائیویٹ ضمنی امتحانات 2016کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو کہا ہے کہ وہ سالانہ امتحانات2017 میں شرکت کرنے کیلئے اپنے امتحانی فارمز بغیر لیٹ فیس کے 17جنوری سی31جنوری 2017تک جمع کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے، تاہم پرائیویٹ طلبہ اپنے فارمز متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق امتحانی فارمز یکم فروری سی6 فروری تک200روپے لیٹ فیس، 7سی10فروری 500روپے لیٹ فیس، 13 فروری سے 17فروری 2017 تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ طلباء و طالبات جنہوں نے اسکول کی تبدیلی کیلئے پرمیشن جمع کروائی تھی وہ اپنا تیار لیٹر متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :