بھارتی فوج کے افسران کا پول کھولنے والے فوجی اہلکار پرتپ سنگھ نے بھوک ہڑتال کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 16 جنوری 2017 22:17

بھارتی فوج کے افسران کا پول کھولنے والے فوجی اہلکار پرتپ سنگھ نے بھوک ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) بھارتی فوج کے افسران کا پول کھولنے والے فوجی اہلکار پرتپ سنگھ نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بھارتی فوجی اہلکار پرتپ سنگھ نے فوجی افسران کے کرتوتوں کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ افسران فوجی اہلکاروں سے اپنی جوتے صاف کروانے، کپڑے دھلوانے سمیت دیگر ذاتی کام کرواتے ہیں۔

(جاری ہے)

پرتپ سنگھ کے اس انکشاف کے بعد فوجی افسران کی جانب سے اس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، فوجی افسران نے پرتپ سنگھ سے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا ہے۔ پرتپ سنگھ اس وقت کسی کے بھی رابطے میں نہیں ہے۔ اب اس فوجی اہلکار کی بیوی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس تمام صورتحال میں پرتپ سنگھ نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ جبکہ انہوں نے بھی بھوک ہڑتال میں اپنے شوہر کیساتھ شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ریچا سنگھ کا کہنا ہے کہ جب تک اس کا رابطہ اس کے شوہر کیساتھ نہیں کروایا جاتا تب تک وہ بھوک ہڑتال جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :