چارے کی پیداوار میں اضافہ کیلئے منصوبہ بند ی اشدضروری ہے، ماہرین زراعت

منگل 17 جنوری 2017 15:07

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ چار ے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی کا شت کا ر زمین کا درست انتخاب اورتیار ی اچھا بیج مناسب کھادوں کا استعمال بر وقت کا شت آبپاشی بر د اشت و دیگرزرعی عوامل اورماہرین کی سفارشات پر عمل کریں تو چا رے کی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں 2سے 3گنا اضافہ ہوسکتا ہے گوارہ خریف کی فصلوںمیں سے ایک پھلی دار فصل ہے جو چار ے کے ساتھ بطور سبز کھاد بھی استعمال ہوتا ہے ا س میں حیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجاتا ہے ا س لیے ا س کو غیرپھلی دار فصلوں مثلا جوا ر باجر ہ کے ساتھ ملا کر کا شت کیا جا تا ہے جو تھل کے جانوروں کیلئے سبز چار ے کا کا م دیتا ہے اور ا س سے زمین کی زرخیز ی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔