عالمی برادری بھارتی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ناصر ڈار

منگل 17 جنوری 2017 20:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ مظلوم کشمیریوں پر ان کا عرصہ حیات تنگ کر دیاگیا ہے اور وحشیانہ تشدد اور اندوہناک مظالم سے کشمیریوں کی ان کے عالمی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کو دبایا جا رہا ہے ۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ناصر حسین ڈار نے مزید کہا کہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر بلاتخصیص فائرنگ اور پیلٹ گن کا اندھا دھند استعمال انتہائی قابل مذمت ہے اور ضمن میں عالمی سطح پر فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری پر بھارتی اندوہناک مظالم کو بھرپور طریقہ سے آشکار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اقوام عالم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا لامتناہی سلسلہ رکوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے اور اقوام متحدہ کے حل طلب مسائل میں مسئلہ کشمیر کے حل کو خصوصی اہمیت حاصل ہو سکے ۔

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک اور پیلٹ گن کی وحشیانہ اور بلاتخصیص استعمال کو رکوانے کیلئے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرنی چاہیے ۔ ناصر حسین ڈار نے مزید کہاکہ بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں سینکڑوں نوجوان حالیہ چند ماہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اپنی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :