کانپور ٹرین حادثے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ،بھارت کا الزام

منگل 17 جنوری 2017 21:40

کانپور ٹرین حادثے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ،بھارت کا الزام

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) بھارتی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ کانپور ٹرین حادثے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ۔منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست بہار کی پولیس کا کہنا ہے کہ 20نومبر 2016کو کانپور ٹرین حادثے جس میں 150افراد ہلاک ہوگئے تھے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بہار میں موتیہاری پولیس نے تین افرادکو گرفتار کیا ہے اور انکے بیانات کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کانپور کے خوفناک ٹرین حادثے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک شخص نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کی طرف سے پیسے دیئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :