پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت

مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اب تک ایک ارب سنتالیس کروڑ قومی خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں،وزارت داخلہ پٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بغیر کسی رعایت کاروائی جاری رکھی جائے،وزیرداخلہ

منگل 17 جنوری 2017 21:41

پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اب تک ایک ارب سنتالیس کروڑ قومی خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔ بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بغیر کسی رعایت کاروائی جاری رکھی جائے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ سرکار کو واجب الادا ایک ایک پیسے کا حساب لینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :