وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیڈٹ کالج کے شاگرد محمد احمد مشوری کے علاج کے لئے 27344 ڈالر امریکی اسپتال کو بھیج دیئے گئے

منگل 17 جنوری 2017 22:53

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیڈٹ کالج کے شاگرد محمد احمد مشوری کے علاج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) وزیرا اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے کیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے شاگرد محمد احمدمشوری کے علاج کے لیے $ 273448 امر یکی اسپتال کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہائوس کے ترجمان نے مزید بتایا گیا ہے کہ شاگرد کے علاج کے لئے اسپتال انتظامیہ کی طرف سے جیسے ہی شیڈول دیا جائیگا تو شاگرد بچے کے ساتھ انکے والد اور ایک پروٹوکول افسر کو امریکہ بھیجا جائیگا اور ایئر لائن انتظامیہ سے بات چیت ہو رہی ہے تا کہ بچے کو ضروری سہولیات والی سیٹ دلوائی جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے کے شاگردکو سندھ حکومت بھول گئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی سچائی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا افسوسناک ہے بیرون ملک علاج کے لیے کچھ وقت لگتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ڈائریکٹ اسپتال کو پیسے نہیں دے سکتی فنڈز کی منتقلی وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوتی ہے اور شاگرد کے علاج کے لیے محکمہ صحت،جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خزانہ مل کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :