راولپنڈی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سابق ڈی جی کا ڈرائیور لکھ پتی بن گیا

منگل 17 جنوری 2017 23:19

راولپنڈی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سابق ڈی جی کا ڈرائیور لکھ پتی بن گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سابق ڈی جی کا ڈرائیور لکھ پتی بن گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے ڈرائیور اشرف کے خلاف انکوائری کے لئے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور اشرف پر قلیل تنخواہ کے باوجود 30 لاکھ کا گھر بنانے کا الزام ہے۔ اس کے برعکس 2 گاڑیاں خریدنے اور ضبط شدہ دودھ چوری کرانے کا بھی الزام ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے انکوائری رپورٹ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو سونپ دی۔

متعلقہ عنوان :