فوڈ اتھارٹی کی بسکٹ،کوکیز،چاکلیٹ ، کینڈیز،ٹافی تیار کرنے والی تمام کمپنیز کو اپنی مصنوعات کے اشتہارات اور لیبلز یکم فروری تک درست کرنے کی ہدایت

بدھ 18 جنوری 2017 14:04

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ضلع میں بسکٹ،کوکیز،چاکلیٹ ، کینڈیز،ٹافی تیار کرنے والی تمام کمپنیز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جو کمپنیز اپنی مصنوعات دودھ اور مکھن سے تیار شدہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں وہ اپنی مصنوعات کے اشتہارات اور لیبلز یکم فروری تک درست کرلیں بعدازاں دعویٰ غلط ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ کمپنیز کو یہ اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایکٹ 2011 کے سیکشن (b)2 کے تحت دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے دفتر واقع مسلم ٹائون نزد لاثانی پلی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔