پی ٹی آئی وقت کیساتھ ساتھ درجہ حرات بدلتی رہتی ہے، سرفرازگیلانی

اب دیکھتے ہیں کہ جون جولائی میں پی ٹی آئی کا کیاطرز عمل اختیار کرے گی، نظریاتی رہنماء پی ایم ایل(این)

بدھ 18 جنوری 2017 19:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)پاکستان تحریک انصاف موسم کے ساتھ پلٹ جاتی ہے ،ْ 2018ء پاکستان میں عام انتخابات کاسال ہے ،ْ جب موسم سرما ختم ہوگا پھرپی ٹی آئی کوئی نان ایشو پکڑ کر جون جولائی میں حربہ استعمال کرے گی ،ْ کیونکہ نظرعام انتخابات پرہوگی ،ْ اگرسچ کہہ دیاجائے کہ پی ٹی آئی نے جب سے یوٹرن لیاہے اِب اُس کا خاموش رہنااس بات کی غمازی کرتاہے کہ عمران خان اپنی تھرڈ گیئر بھی توڑچکے ہیں اِب عدالت میں پانامہ لیکس کے سواکچھ نہیں ملے گا کیونکہ موسم سرما کی طرح پی ٹی آئی کابھی درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ پرچلا گیاہے اب دیکھتے ہیں کہ جون جولائی میں پی ٹی آئی کا کیاطرز عمل اختیار کرے گی کیونکہ 2017ء اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پروپیگنڈہ کاسال ثابت ہوگا جبکہ حکومت اِسی سال بڑے بڑے پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچادے گی ،ْ پیرسیدسرفرازگیلانی کاکہناتھاکہ آئندہ بھی حکومت کارکردگی کی بناء پر مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔