موسم سرما میںنیلم ویلی عوام ہمیشہ مشکلات کاسامنارہتاہے ، ڈاکٹرجاویداقبال

سابقہ حکومتوں نے اگرنیلم ویلی کے عوام کیلئے کچھ کیاہوتاتوآج عوام کامعیار زندگی بلند ہوتا، مسلم لیگی رہنماء

بدھ 18 جنوری 2017 19:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) جب بھی موسم سرما آتا ہے نیلم ویلی کے عوام کومشکلات کاسامنا رہتاہے، سابقہ حکومتوں نے اگرنیلم ویلی کے عوام کیلئے کچھ کیاہوتاتوآج عوام کامعیار زندگی بلند ہوتا، یہاں کی عوام کو نیٹ ورک کی سہولیات سے دوررکھاگیا، یہاں کے حکومتی نمائندوں نے کئی کئی پانچسالہ بطوراقتدارمیں لگائے لیکن ضلع کی طرف کسی نے توجہ نہ دی صرف اورصرف عوام الناس سے ووٹ ہی بٹورے گئے،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) ضلع نیلم کے رہنماء (آف جرگی) ڈاکٹرجاوید اقبال نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ،ْانہوں نے کہاکہ اب عوام الناس کی تقدیردن بہ دن بدل جائے گی ،شاہ غلام قادرعوام سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ضلع نیلم میں سابقہ حکومتوں کی جانب سے جو گند پھیلایاگیاہے اُسے دور کرنے میں اچھا خاصا وقت درکارہے انشاء اللہ شاہ غلام قادرکی موجودگی میں عوام کامعیارزندگی بلند ہوگا،سابقہ تمام ناانصافیوں کاازالہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرجاویداقبال کاکہناتھاکہ نیلم ویلی کے عوام شاہ غلام قادرکواپنامسیحا تصورکرتے ہیں اُن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :