قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے خدمات پر بھرپورخراج تحسین

بدھ 18 جنوری 2017 22:01

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی نے سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے خدمات پر بھرپورخراج تحسین پیش کیا ہے ۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی زیلی کمیٹی کا اجلاس دانیال عزیز کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں کمپنیز بل 2016پر غور کیا گیا ۔

کمیٹی کا سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہاکہ سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے پاکستان کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کیا ۔قیصر احمد شیخ نے کہاکہ ڈاکٹر وقار مسعود نے ملک کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کو بھرپو ر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر وقار مسعود نے پارلیمنٹ کو ہمیشہ ترجیح دی۔ ڈاکڑنفیسہ شاہ نے کہاکہ سیکٹری خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ۔سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ساتھ کام کرنے میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا۔(و خ )