زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، ماہرین ماحولیات

چار ڈگری سینٹی گریڈ اور بڑھ گیا تو دنیا کے بڑے شہروں کا بیشتر حصہ زیرآب آجائے گا،کراچی کا اولڈ سٹی ایریا بھی ڈوب جائے گا، رپورٹ

بدھ 18 جنوری 2017 22:50

زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، ماہرین ماحولیات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اگر زمین کا درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ اور بڑھ گیا تو دنیا کے بڑے شہروں کا بیشتر حصہ زیرآب آجائے گاجبکہ کراچی کا اولڈ سٹی ایریا بھی ڈوب جائے گا۔ماہرین ماحولیات کی جانب سے کی تحقیق میں کہاگیاہے کہ جس طرح پانی ابل کر منہ کو آتا ہے، ویسے ہی زمین کا درجہ حرارت بڑھے تو سمندر پھیلتا ہے۔

ماہرین ماحولیات بتاتے ہیں کہ پانی کا پارہ چڑھ جائے تو بہت سوں کے روزگار کا ذریعہ پیر وں تلے زمین بھی چھین لیتا ہے۔تحقیق کے مطابق کرہ ارض، چار ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوجائے تو سرپھراسمندر ساٹھ کروڑ آبادی کے زیراستعمال رقبے کو متاثر کرے گا۔

(جاری ہے)

سائنسدان اس تبدیلی کی توقع آئندہ سو سال تک کررہے ہیں۔ماہرماحولیات ڈاکٹر معظم کے مطابق سڈنی، نیویارک، شنگھائی اور ممبئی سمیت درجہ حرارت میں اضافہ جہاں دنیا کے دیگر بڑے شہروں کو متاثر کرے گا وہیں سمندر کنارے آباد کراچی بھی اس سے بچ نہیں پائے گا۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ کراچی کے قدموں کو چھوتا سمندر بپھرا تو پرانا شہر بہالے جائے گا۔تحقیق نے مستقبل میں خطرے کی گھنٹی بجادی، اب حال میں کیے گئے اقدامات ہی تبدیلیوں کا رخ بدل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :