پاکستان کے مسائل یکدم حل کرنے کیلئے کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں: راحیل شریف
پاکستان عزت و وقار کے ساتھ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ،ْ سابق آرمی چیف پاکستان اور افغانستان کی قیادت کو تعلقات بہتر بنانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہوگا ،ْخطاب
بدھ 18 جنوری 2017 22:56
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) جنرل (ر) راحیل شریف نے کہاہے کہ بطور آرمی چیف 3 سالہ دور میں بہت کچھ حاصل کیا لیکن کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں جس سے پاکستان کے تمام مسائل یکدم حل کرلیے جائیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں معروف دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس موقع پر جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان عزت و وقار کے ساتھ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے جب کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں سے یکساں تعلقات رکھنے چاہییں اور یہی اس وقت ہورہا ہے اورپاکستان کے تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور آرمی چیف 3 سالہ دور میں بہت کچھ حاصل کیا لیکن ملک میں کسی کے بھی پاس جادو کی چھڑی نہیں جس سے تمام مسائل یک دم حل کرلیے جائیں۔(جاری ہے)
سابق آرمی چیف نے کہا کہ اچھی اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھا جاسکتا ہے اور اسی سوچ نے مجھے چین، افغانستان اور خلیجی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے میں بہت مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 3 سالہ دور میں افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی تھی، امید ہے نئے آرمی چیف کی جانب سے بھی اس پیش رفت کو آگے لے جایا جائیگا تاہم پاکستان اور افغانستان کی قیادت کو تعلقات بہتر بنانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہوگا۔
جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مل کر دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضا کو بحال کرنا ہوگا ،ْ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.