دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان’’ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے اندرونی و بیرونی عوامل ‘‘ اختتام پذیر ہوگئی

بدھ 18 جنوری 2017 23:20

ملتان ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان’’ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے اندرونی و بیرونی عوامل ‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔کانفرنس کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں سکالرز نے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے ۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملکی اور بین الاقوامی شرکاء کی شمولیت نے مکالمے کی ایک ایسی فضا پیدا کی جس سے اس شعبہ کے طالب علم ہی نہیں بلکہ رائے عامہ کے دیگر شعبے بھی مستفیذ ہونگے ․انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے سارے پیپر ویل ریسرچر تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جو بات آپ کے زہن میں ہے وہ زیادہ Effective ثابت ہوگی کسی بھی سکالر کو اپنا نقطہ نظر استدلال کے ساتھ جامع انداز میں سامعین تک پہنچانا چاہیے ․انہوں نے شرکاء کا شکریہ اداکیا اور اس کانفرنس کو ایک اہم تعلیمی کوشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی کانفرنسیں نہ صرف پاکستان کے مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی بلکہ ان کی مدد سے لوگوں کو شعور اور آگہی بھی حاصل ہوگی ڈاکٹر طاہر حجازی سابقہ ممبر پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے اپنے پیپر میں بتایا کہ کس طرح چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے ذریعے خطے کی غربت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی․ اس پراجیکٹ کے ذریعے خطے کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور اس پراجیکٹ سے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے جنوبی حصے میں غربت کا خاتمہ ہوگا․ اس پراجیکٹ سے ملک میں شاہراہوں کا نیا جال بچھایا جائے گا ․ انہوں نے کہاکہ ایک عام رجحان یہ ہے کہ یہ ایک روڈ ہے جبکہ درحقیقیت یہ ایک روڈ نہیں بلکہ اس میں انرجی پراجیکٹ بھی شامل ہی․ اس قسم کا پراجیکٹ ملک میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے میں مدد کرسکتے ہیں ۔

انہو ںنے کہا کہ اس پراجیکٹ پر ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں․ ڈاکٹر ارم خالد نے اپنے مقالہ میں کہاکہ پاکستان میں عسکریت پسندی اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس سسٹم کوبہتر بنایا جائے ․ اپنے مقالہ میں انہو ںنے مزید کہاکہ ایسا پولیس کا نظام جو اچھی اخلاقیات کا حامل ہو۔ ہمارے معاشرے میں موجود مسائل کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیز کے سکالرزنے بھی اپنے مقالے پیش کئے ۔کانفرنس کی اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے مقالہ جات پیش کرنے والے سکالرز کو اسناد بھی دیں۔