ڈولفن سکواڈ و پولیس کو سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر حیدر اشرف

بدھ 18 جنوری 2017 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنزلاہورڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے پٹرولنگ کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی ہیںایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ فیصل شہزاد نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دورانِ پٹرولنگ اپنے اردگرد نگاہ رکھیںکیونکہ بعض اوقات وارداتیں کرنے والے بڑے منظم اندازمیں واردات کر رہے ہوتے ہیں جو کہ بظاہر یہی معلوم ہوتاہے کہ فریقین باہمی طور پر گفت و شنید میں مصروف ہیںجبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے اسی طرح کی مثال ڈولفن ٹیم نمبر116کے دیکھنے میں آئی کہ سرِ راہ شاہراہ عام پر 3کس مسلح ملزمان ایک شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنا چاہ رہے تھے کہ ڈولفن ٹیم کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھ کر فرار ہو گئے اور واردات ناکام ہو گئی جبکہ ڈولفن ٹیم نمبر116نے ملزمان کا بہادری سے تعاقب کر تے ہوئے انہیں سبزہ زار Lبلاک کے قریب رائونڈ اپ کر لیا او ر اس طرح ہونے والی واردات کو ناکام بنا دیاتینوں ملزمان اسد، عامراور سجاد سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے جن کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے واردات کو ناکام بنانے اور ملزمان کا تعاقب کر کے گرفتار کرنے پر اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :