پاکستان افرادی قوت کے حوالے سے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے، ڈاکٹر سلمان شاہ

جمعرات 19 جنوری 2017 11:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان افرادی قوت کے حوالے سے دنیا کی 6بڑی معیشت ہے جس کی 60 فیصد آبادی 25سال سے کم عمر افرادی قوت پر مشتمل ہے۔ معروف اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر سلمان شاہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے سالانہ 2.5تا 3 ملین روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے کے لئے قومی معیشت کو دوہرے ہندسے میں ترقی حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کی پائیدار اور تیز تر ترقی کے لئے قومی وسائل سے بھر پور استفادہ کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ قومی معیشت کی ترقی کے حوالے سے قابل قدر وسائل دستیاب میں تاہم ان وسائل سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے جس سے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :