رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 5 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پانچ روزہ دورے پر آج(جمعہ)کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،سینیٹ ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کریں گے،دینی جماعتوںکی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جائے گا جو21جنوری ہفتہ کو ہوگا۔

خبررساں ادارے کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر آج سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی محمد بن الکریم العیسیٰ کے اعزاز میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کی جانب سے عشایہ دیا جائے گا،اس عشائیے میں اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے،سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کو اس اہم اور خصوصی دورے کا مقصد سلامتی،دفاع،معیشت سماجی شعبے میں باہمی تعاون دہشتگردی،انتہا پسندی کے خلاف مسلم ممالک میں قریبی روابط و تعاون کی سازگار فضائقائم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل عالم اسلامی مختلف اسلامی ممالک میںبعض معاملات پر اختلافات کو دور کرنے اور ان ممالک کو قریب لانے مذہبی ہم آہنگی کیلئے بھی کردار ادا کررہے ہیں،ہفتہ اور پیر کو ان کی اسلام آباد میں اعلیٰ قیادت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں،جمعیت علماء اسلام(ف) کی قیادت کی طرف سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاجائے گا۔…(خ م+اع)

متعلقہ عنوان :