کپاس کی قبل از کاشت پر پابندی اور 23نکات کپاس کی ریکارڈ پیداوار کیلئے مرتب کئے گئے ہیں‘محکمہ زراعت

کپاس کے کاشتکار آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ پر لازمی عمل کریں ،دوست کیڑے بنا کر دشمن کیڑوں کو تلف کرینگے‘ترجمان

جمعرات 19 جنوری 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کی قبل از کاشت پر پابندی اور 23نکات کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے مرتب کئے گئے ہیں۔زرعی ماہرین اور محققین نے کپاس کے کاشتکاروںکے لئے 23نکات پر عمل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان 23نکات پر عمل کرکے کپاس کے کاشتکار ریکارڈ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

محکمہ زراعت کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے عملی اقدامات کر رہا ہے اور ان اقدامات پر عمل کرنے کے لئے کسانوں کو شعور فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ عمل کرنا ضروری ہے ،آف سیزن میں کئے گئے انتظامات کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ،قبل از وقت کپاس کی کاشت سے کیڑوں کا حملہ کا امکان بڑھ جاتا ہے اس لئے قبل از وقت کپاس کی کاشت پر پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مرتب کردہ 23 نکات میں دلچسپ امر یہ ہے کہ کاشت کی منصوبہ بندی سے بہتر کپاس کی مارکیٹنگ اور اپنی فصل سے بیج بنانے تک شامل ہے۔ ان نکات میں کاشت کی منصوبہ بندی، زمین اور اس کی تیاری، نامیاتی مادے کی اہمیت، زمین کی پی ایچ (pH)اور اصلاح، صحیح قسم کا انتخاب، معیاری بیج کا حصول، وقت کاشت، سیڈ بیڈ کی تیاری، بیج کی کاشت، بیج کا اگائو، چھدرائی اور تعداد فی ایکڑ، گوڈی اور نلائی، جڑی بوٹیوں کا تدارک، آبپاشی، کھاد، مائیکرونیوٹرینٹس کی ضرورت، مربوط تحفظ نباتات اور کیڑے مکوڑوں سے تحفظ، لیف کرل وائرس سے بچائو، ملی بگ سے بچائو، کپاس کی مناسب بڑھوتری، کپاس کی چنائی، کپاس کا سٹور اور مارکیٹنگ، اپنی فصل سے بیج بنانا شامل ہیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق ان 23نکات پر عمل کرنے سے کپاس کے کاشتکار کا خوشحالی کی طرف سفر یقینی ہے۔دوست کیڑے بنا کرفصل کے دشمن کیڑوں کو تلف کرینگے۔

متعلقہ عنوان :