آزاد کشمیر پی پی منظم جماعت، دوبارہ حکومت بنائے گی‘ چوہدری صغیر

جمعرات 19 جنوری 2017 20:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء)آزاد کشمیر پی پی منظم جماعت، دوبارہ حکومت بنائے گی چوہدری رشید اور مبشر منیر اعوان عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے، پی پی حکومت کی گزشتہ پانچ سالوں کی کارکردگی قابل فخر ہے، پی پی کی حکومت نے پانچ سلوں میں جتنے عوامی مفادات کے کام کیے وہ گزشتہ نصف صدی میں کو ئی نہیں کر سکا ، پیپلز پارٹی کی شاندار کارکردگی کا مخالفین بھی برملا اعتراف کرتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر پیپلز پارٹی حلقہ چھ کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری صغیر آف بٹکنالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پا کستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور عوام کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے میر بھی یہ عہد ہے کہ مرتے دم تک پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا نبھاوں گا، پیپلز پارٹی کا منشور روٹی کپڑا اور مکان ہے اور متوسط اور غریب طبقات کی بنیادی ضرورت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوان قائد لاولک بھٹو زرداری نے سنبھا ل لی ہے پاکستان میں پیپلز پارٹی نا قابل شکست قوت بن چکی ہے ، مخالفین پر لرزی طاری ہو چکاہے کہ پیپلز پارٹی 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے کی پو زیشن میں ہے اور کرپٹ ٹولہ، عوام دشمن اقدامات کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ، انشاء اللہ پیپلز پارٹی آئندی سال کے پاکستانی انتخابت واضح اکثریت سے جیتے گی اور پھر آزاد کشمیر سے بھی عوام دشمن ٹولے کا خاتمہ ہو گا ، پیپلز پارٹی دوبارہ آزاد کشمیر میں حکومت بنائیگی اور حلقہ چھ میں کے عوام کی تقدیر ہمارے قائد چوہدری محمد رشید اور مبشر منیر اعوان بدلیں گے۔