کسان پیکج اورکھاد پرسب سڈی کے اعلان سے کسانوں کے مسائل حل ، بیج کھاد اور کیڑے مار ادویات سستے داموںحاصل ہوں گی،صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چننر

جمعرات 19 جنوری 2017 20:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء)پنجاب کے وزیر کو آپریٹو ز ملک محمد اقبال چننر نے کہاکہ کسان پیکج اورکھاد پرسب سڈی کا اعلان وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے کاشتکاروںکے لئے خوشحالی اور زرعی ترقی کا پیغام ہے ، کسان پیکج سے کسانوں کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں بیج کھاد اور کیڑے مار ادویات سستے داموںحاصل ہوں گی انہوں نے راولپنڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پائیدار ترقی کے لئے ٹھوس بنیادوںپر اقدامات اٹھا رہی ہے اور ایسے انفراسٹرکچر کی ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ دیہی او ر شہری علاقوں میں یکسیاں بنیادوں پر ترقیاتی پیکج مکمل کئے جا رہے ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات سے تما م شہری بلا تخصیص مستفیدہوسکیں انہوں نے کسان پیکج کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اورزرعی ترقی سے ہی ملک میں معاشی خوشحالی کی منزل حاصل ہوسکتی ہے ملک محمد اقبا ل چننر نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اربوں روپے کا کسان پیکج دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کی بحالی سے پنجاب کے 2 کروڑ 20 لاکھ کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 77 ارب روپے مالیت کا فائدہ پہنچے گا اور ان کی پیداواری لاگت میں 80 فیصد تک کمی آئے گی انہوں نے کہاکہ تاریخی زرعی پیکج کے بعد کھاد پر سبسڈی کا فیصلہ زراعت کے لئے انقلابی قدم ہے جس سے کسانوں کو خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔