بی بی سی نے شریف خاندان کے حوالے سے کچھ روز قبل شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے اندرون خانہ تحقیقات کی افواہوں کی تردید کر دی
محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 20:16
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) بی بی سی نے شریف خاندان کے حوالے سے کچھ روز قبل شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے اندرون خانہ تحقیقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے حوالے سے کچھ روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے لندن میں شریف خاندان کے افراد کی جائیدادوں کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے حوالے سے آج پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ بی بی سی کے پلیٹ فارم سے شائع کی گئی رپورٹ جھوٹی تھی۔ رپورٹ شائع کرنے والے رپورٹر کا تحریک انصاف کیساتھ تعلق ہے اور انہیں کی ایما پر اس رپورٹ کو شائع کیا گیا۔ اس حوالے سے بی بی سی میں اندروں خانہ تحقیقات چل رہی ہیں۔(جاری ہے)
تاہم اب بی بی سی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔
بی بی سی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اندرون خانہ کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں چل رہیں۔ بی بی سی شریف خاندان کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ پر قائم ہے۔ رپورٹ کے درست نہ ہونے کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔There is no internal investigation into this BBC reporter (Ather Kazmi) nor this news story (When were Park Lane flats purchased, or sold?).
— BBC Urdu (@BBCUrdu) January 19, 2017
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.