سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت پیر کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تک ملتوی
تحریک انصاف گالی گلوچ کے خلاف ہے ، بہت جلد سچ اور قوم کے حق میں فیصلہ آئے گا۔ نعیم الحق
سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 11:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت آئندہ ہفتے پیر کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دلائل دئے ۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کو پیر کی صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخلاف ہمیشہ آوازاٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گالی گلوچ کےخلاف ہے ہم نے کبھی ذاتی حملے نہیں کیے اور نہ ہی کریں گے ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی نمائندوں نےسپریم کورٹ کےممکنہ فیصلے کےخلاف دھمکی دی۔(جاری ہے)
حکومتی نمائندوں کےبیانات کی سخت مذمت کرتاہوں۔
نعیم الحق نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ دھمکیوں اور اپنی زبان کو کنٹرول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی توپی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح اپنی جدوجہد کرےگی۔ نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنےخدشات اورسفارشات سےعوام کوآگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج بابراعوان کی رہنمائی میں شہبازشریف کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کروائیں گے۔ ہم تمام غلط باتوں کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتےرہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ظلم اور نفرت کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.