کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 جنوری 2017 14:15

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کنوار گندل کاپودا کھیتوں میں لگانے کے ساتھ ساتھ گھروں اور گملوں میں بھی ضروری استعمال اور ذیبائش کے لئے لگایا جا سکتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ کنوار گندل کے پودے کاتنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پتے تنانما ہی ہوتے اور گودے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ کنوار گندل کوغذاء کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جزو بدن بنانے والے افراد نظام انہضام کی اصلاح و بحالی میں خصوصی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری و مارچ کے ایام میںکنوار گندل کے پودے بہتر پرور ش پاتے ہیں جن کی کاشت کے بعد پودے کے درمیان سے ایک پتلی شاخ نکلتی ہے جس پر پھول لگتے ہیں اور جب ان پھولوں سے بیج بن جائیں تو موسم بہار میں ان کو ریت سے بھر ی ہوئی ٹرے ، گملے یا دیگر جگہوں پر لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار و گھریلو افراد اس سلسلہ میں ماہرین زراعت سے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔