کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 جنوری 2017 14:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ سویابین ایک نہائت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طور پر بڑھتی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار کراپ کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈسٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاور ت حاصل کی جاسکتی ہے۔