Live Updates

خواجہ سعدرفیق اور عمران خان کی طرف سے ایک دوسرے کیخلاف بیانات کے حوالے سے سیز فائرپر عملدرآمدشروع

پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دونوں رہنمائوں نے موجود ہونے کے باوجود میڈیا سے گفتگونہ کی

جمعہ 20 جنوری 2017 17:15

خواجہ سعدرفیق اور عمران خان کی طرف سے ایک دوسرے کیخلاف بیانات کے حوالے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات کے حوالے سے سیز فائرپر عملدرآمدشروع ہوگیا،پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دونوں رہنمائوں نے موجود ہونے کے باوجود میڈیا سے گفتگونہ کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریزکرنا شروع کردیا،جمعہ کو پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دونوں رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگونہ کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے خود میڈیا سے گفتگو کرنے کی بجائے پارٹی ترجمان نعیم الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو میڈیا سے گفتگو کرنے دی جبکہ حکومت کی جانب سے خواجہ سعدرفیق نے خودمیڈیا سے گفتگو کرنے کی بجائے وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو میڈیا سے گفتگوکرنے کا کہا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرریلوے خواہج سعدرفیق کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے پر سیز فائر کی پیشکش کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات