علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام شاہ عبدالطیف بھٹائی قومی ادبی سیمینار

جمعہ 20 جنوری 2017 18:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانیں و ادب اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام شاہ عبدالطیف بھٹائی قومی ادبی سیمینار منعقد ہوا۔ مہمان مقرر سندھی دانشور اور اسکالر نصیر میمن نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی قوم و ملک بالخصوص سندھ کے لئے قومی خدمات اور ان کی مٹی سے محبت پرکلیدی مقالہ پیش کیا۔

انہوں نے بھٹائی کی مثالی حب الوطنی، انسانوں اور وطن سے محبت پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ساری کائنات کو آباد کرنے کی بات کرتے تھے اسی لئے وہ آج بھی ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ تقریب میں یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانیں اور شعبہ اردو کے ایم فل سطح کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقررین نے وطن، مٹی اور انسانیت سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اقابرین کو یاد رکھتی ہیں اور ان کی خدمات اور کارناموں کو دوسروں تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتی ہیں ،ْ اس لئے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کو علمی ،ْ ادبی اور تحقیقی سرگرمیوں کا گہوارہ بنادیا ہے۔ ان تقاریب کا بنیادی مقصد اقابرین کی خدمات اور کارناموں کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا اوپن یونیورسٹی سماجی ترقی اور انسانیت سے محبت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دو سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے معاشرتی مسائل کے حل کے لئے قابل قدر منصوبے شروع کئے ہیں۔ تقریب سے ڈاکٹر عبدالله جان عابد، حاکم علی برورو، ضیاء الرحمن بلوچ اور عبدالواجد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :