مظفر آباد: چکوٹھی سے ہٹیاں بالا آتے ہوئے کار دریائے جہلم میں جاگری ،6 افراد جا ں بحق ، ایک زخمی

پاک آرمی ،پولیس اور مقامی لوگوں نے موقعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا ، ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 22:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے آبائی حلقہ انتخاب چناری میں ٹریفک کا المناک حادثہ چھ افراد موقعہ پر جاں بحق ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیاآرمی ،پولیس اور لوگوں نے موقعہ پیہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کو گہری کھائی سے نکالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام ہٹیاں بالا سے لائن آف کنٹرول جانے والی کار نمبر آئی ڈی ٹی 7172چناری چیڑ نالہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریائے جہلم میں جا گری کار میں دارالحکومت مظفرآباد سے آن لائن کے سابق بیوروچیف سابق صدر ایوان صحافت مظفرآباد روشن مغل کے بھائی صادق مغل کی فیملی کے لوگ سوار تھے حادثہ میںخلیق ولد صادق ،یاسر ولد صادق مغل،نورین دختر صادق مغل ،عروسہ بی بی زوجہ محمد یاسر،انیق ولد صادق مغل،حسنین ولد شبیر مغل موقعہ پر جاں بحق ہوئے جبکہ سنین ولد شبیر زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی ،پولیس اور مقامی لوگوں نے موقعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا حادثہ کے باعث ہر طرف چیخ و پکار تھی اور لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا تھا

متعلقہ عنوان :