سابق ایڈوائز وزیر اعلی پنجاب سید عرفان احمد گردیزی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

جمعہ 20 جنوری 2017 22:50

سابق ایڈوائز وزیر اعلی پنجاب سید عرفان احمد گردیزی ساتھیوں سمیت پیپلز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سابق رکن اسمبلی و ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب سید عرفان احمد گردیزی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سید عرفان گردیزی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو جنوبی پنجاب وسیب کے رہنے والے غریب عوام کسانوں اور مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ان کی آواز میں آواز ملا کر ا ن کا پورا پورا ساتھ دیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے ملکی و سیاسی اقدامات اور پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے کہ آگے بڑھائے گی اور آنے والا دور پارٹی چیئر مین بلاول بھٹوکی قیادت میں ملک کے اندر جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی و عوامی ترقی و خوشحالی سمیت پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :