بھارتی فورسز کشمیریوں کی جد وجہد دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہیں، دیویندر سنگھ

جمعہ 20 جنوری 2017 23:09

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں حق خود ارادیت کے حصول کی مبنی برحق جد وجہد کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی طاقوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دیویندر سنگھ نے جموں کے علاقے میراں صاحب میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہند وانتہا پسندو ں کی طرف سے کٹوعہ میں مسلمانوں پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک وقت میں تما م سکھ برادری جموںوکشمیر کے مسلمانوںکے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔ دیویندر سنگھ نے کہا کہ سکھ جموں وکشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشتریہ سوائم سیوک سنگھ اپنے مذموم مقاصد کیلئے اسے نقصان پہچانے کے درپے ہیں ۔ وفد میںچمن لال، راج کمار، ہرپال سنگھ، محمد حسین، نور الدین، عبدالماجد ، رونو دیوی، جسونت بھگت، کمال بھگت ،روشن داس اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :