اوپن یونیورسٹی نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 9۔کورسسز متعارف کردئیے

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے چھ ماہ دورانیہ کے 9۔کورسسز متعارف کردئیے ہیںجن میں پودوں کی حفاظت ،ْ تیل دار فصلوں کی کاشت ،ْ فارم مشینری ،ْ باغبانی کے جدید عملی طریقے ،ْ نفع بخش زرعی مہارتیں ،ْ مرغبانی ،ْ جدید زراعت ،ْ گھریلو اور زرعی امور کا انتظام اور ڈیری فارمنگ شامل ہیں۔

ان تمام کورسسز میں یکم فروری سے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم فروری سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

یکم فروی سے شروع ہونے والے داخلوں میں ٹیکنیکل کورسسز میں آٹو سروسنگ ،ْ الیکٹریکل وائرنگ ،ْ بنیادی برقیات اور گھریلوبرقی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت جبکہ اوپن ٹیک کورسسز کے ذیل میں الیکٹریشن ،ْ ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشننگ ،ْ پلمپنگ ،ْ سٹیل فکسر ،ْ سول سروئیر ،ْ کوانٹٹی سروئیر/سول ڈرافٹسمین ،ْ ویلڈنگ )الیکٹرک(،ْ الیکٹریکل وائرینگ ،ْ موٹر وائنڈنگ اور کمپیوٹر ہارڈوئیر اینڈ سافٹ وئیر کورسسز بھی شامل ہیں۔