مظفرآبادڈویژن میں سولر سسٹم کی تنصیب ‘محکمہ کے جاری کردہ اشتہار کے بعد ٹھیکہ لینے کیلئے درجنوںکمپنیاں میدان میں

غیر منصفانہ ٹینڈرنگ سسٹم کے باعث کمپنیوں کے نمائندگان آپس میں گتھم گتھا‘ ایک نجی کمپنی کے انجینئر کی دھلائی ایکسین کی جانب سے پھر بھی من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیاجانے کاانکشاف ،19 سے زائد کمپنیوں کے نمائندگان کاشدید احتجاج ،سولر سسٹم کی تنصیب ابتدا میں ہی چپقلش کی نذر

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) مظفرآبادڈویژن میں سولر سسٹم کی تنصیب ،محکمہ کی طرف سے جاری کردہ اشتہار کے بعد ٹھیکہ لینے کیلئے درجنوںکمپنیاں میدان میں ،غیر منصفانہ ٹینڈرنگ سسٹم کے باعث کمپنیوں کے نمائندگان آپس میں گتھم گتھا ، ایک نجی کمپنی کے انجینئر کی دھلائی ،ایکسین کی جانب سے پھر بھی من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیاجانے کاانکشاف ،19 سے زائد کمپنیوں کے نمائندگان کاشدید احتجاج ،سولر سسٹم کی تنصیب ابتدا میں ہی چپقلش کی نذر، ،تفصیلات کے مطابق محکمہ فیزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ کی جانب سے مظفرآباد ڈویژن میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے کمپنیوں سے کوٹیشن طلبی کا اشتہار مشتہر کیاگیا تھا۔

جس کے مطابق محکمہ پی ڈبلیوڈی ، ایکسین عمارات عرفان اللہ خان کی جانب سے سولر سسٹم کی فراہمی کیلئے کوٹیشن مانگی گئی تھی جس میں 20سے زائد کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

غیر معروف ممشاداینڈ کمپنی کو ٹینڈڑ جار کردی گئی ، گزشتہ روز متاثرہ ٹھیکیدار انجینئر عدیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسین بلڈنگ عرفان اللہ نے اشتہار کے مطابق کوٹیشن وصول نہیں کی بلکہ بتایا کہ پول کاسسٹم کردیاگیاہے ، جس پر ہم نے اعتراض کیاتو کچھ وہاں جمع کچھ لوگوں نے ہمارے اوپر حملہ کردیا۔ اور سولر سسٹم کا ٹھیکہ من پسند افراد کوجاری کروایاگیا جس سے لاکھوں مالیت کا ٹھیکہ من پسند افراد میں جاری کیاگیا جو بدترین ظلم ہے ۔

متعلقہ عنوان :