ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن پونچھ راولاکوٹ کے وکلاء کااحتجاج 17ویں روزمیں داخل ہوگیا

تمام وکلاء بارروم میں اکٹھے ہوگئے احاطہ عدالت میں ‘احتجاجی دھرنا دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:38

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن پونچھ راولاکوٹ کے وکلاء کااحتجاج ہفتے کو روز17ویں روزمیں داخل ہوگیا۔ہفتے کے روزتمام وکلاء جن میں خواتین وکلاء کی ایک بڑی تعدادبھی شامل تھی وقت مقررہ پربارروم میں اکٹھے ہوئے بعدازاں احتجاجی دھرنااحاطہ عدالت میں دیاگیا۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن راولاکوٹ ایک خصوصی اجلاس 23جنوری بروزپیرمنعقدہوگا،جس میں مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی اورسترہ روزجاری ہڑتال کومزیدجاری رکھنے اورہڑتال کوموثربنانے کے لیے اقدامات پرغورکیاجائے گا۔

صدربارایسوسی ایشن راولاکوٹ کے منتخب عہدیداران،بارکونسل کے ممبران اوردیگرسرکردہ وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کی پرامن تحریک کوحکومت وکلاء کی کمزوری نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

وکلاء ایساکوئی اقدام نہیں کرناچاہتے جس سے قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہو۔وکلاء نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکوہوش کے ناخن لینے چاہیے وکلاء کی ہڑتال کوعام واقعہ نہیں سمجھناچاہیے۔

اس ہڑتال کے دوررس نتائج برآمدہوسکتے ہیں جس سے حکومت کے ذمہ داران متاثرہوسکتے ہیں۔وکلاء نے کہاکہ ان کی جدوجہدکسی فردواحدکے خلاف یافردکے حق میں نہیں ہے بلکہ ریاست جموں وکشمیرکے تشخص کی بحالی،حکومت آزادکشمیرکی اتھارٹی کوتسلیم کرنے اوراسلام آبادمیں بیٹھے ہوئے ناعاقبت اندیش لوگوں کی مداخلت روکنے کے لیے کی گئی ہے ۔آزادکشمیرکاہروہ شخص خواہ اس کاتعلق کسی بھی شعبہ سے ہے اگروہ چاہتاہے کہ آزادکشمیرمیں آئین کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی ،حکومت آزادکشمیرکی اتھارٹی کی بحالی اوربیرونی مداخلت بندہونی چاہیے توان کوراولاکوٹ کے وکلاء کی جدوجہدمیں عملی طورپرشامل ہوکراس تحریک کوکامیاب کروانے کے لیے اپنااپناحصہ ڈالناچاہیے وکلاء نے علان کیاکہ یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی آصف کرمانی کی بے جامداخلت کوروکنے کے لیے اس کی برطرفی ،آزادکشمیرانسپکٹرجنرل پولیس کوناپسندیدہ شخص قراردے کرفی الفورآزادکشمیربدری کے احکامات جاری کرنے ،ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن ،اس وقت کے قائم مقام ایس پی اورپولیس تھانہ راولاکوٹ کے انچارج کوفوری طورپرمعطل کرکے ان کے خلاف ایک منتخب حکومت کوبائی پاس کرکے اپنے اختیارات کاناجائزاستعمال کرنے پراعلیٰ سطح کی انکوائری کی جاتی ۔

وکلاء نے یہ بھی طے کیاکہ آنے والے ہفتہ سے دیگربارایسوسی ایشن اورسول سوسائٹی سے تعاون لے کراسلام آبادپارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنادیںگے۔

متعلقہ عنوان :