پی ٹی وی کراچی مرکز کے سینئیر پروڈیوسر محمد شفیق انتقال کرگئے

نمازجنازہ آج ڈیرہ غازی خان میں ان کے آبائی گائوں میں پڑھایاجائیگی

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:45

پی ٹی وی کراچی مرکز کے سینئیر پروڈیوسر محمد شفیق انتقال کرگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پی ٹی وی لاہور مرکز کے سینئیر ڈرامہ پروڈیوسر محمد شفیق انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون،انکی نماز جنازہ و تدفین ان کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان میں آج کی جائیگی۔آن لائن کے مطابق پی ٹی وی لاہور مرکز کے سینئیر ڈرامہ پروڈیوسر محمد شفیق جن کا تبادلہ سال پہلے کراچی مرکزمیں کردیا گیاتھا اور وہ فیملی سمیت کراچی میں مستقل طور پر شفٹ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات انہیں ہارٹ اٹیک ہواانہیں مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر وہ جانبرنہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی بیوی فرزانہ تھیہم کے مطابق وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھے مگر گذشتہ رات ہونے والے ہارٹ اٹیک نے ان کی جان لے لی۔انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں۔ان کی میت کو آج رات کراچی سے ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جائیگا اور صبح دو بجے نمازجنازہ کے بعد ان کی ان کے آبائی شہرکے قبرستان میں تدفین کی جائیگی۔ان کی اس ناگہانی وفات پر شوبز سے وابستہ افراد نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :