بھارت نے چندو بابو لال چوہان کی واپسی کی تصدیق کردی

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:52

بھارت نے چندو بابو لال چوہان کی واپسی کی تصدیق کردی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) بھارت نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے فوجی چندو بابو لال چوہان کی واپسی کی تصدیق کردی ،پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے فوجی چندو بابو لال چوہان کو وطن اپس بھجوادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی سپاہی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی سپاہی کو وطن واپس بھیجنے کے لئے قائل کیا گیا اور پھر اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان اپنے افسران کی زیادتیوں سے تنگ آ کر 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان آگیا تھا اور اس نے خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تھا، 29 ستمبر کو ہی بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :