Live Updates

اسلام آباد لاک ڈاؤن منصوبہ اسکرپٹڈ نہیں تھا،ہم نے نوازشریف کی تلاشی لینی تھی جو شروع ہوگئی،جہانگیر ترین

لندن کا گھر خریدنے کیلئے آف شور کمپنی بنائی،آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں نوازشریف کی بیرون ملک جائیداد کی منی ٹریل نہیں ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ میں اٹھاتا ہوں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:50

اسلام آباد لاک ڈاؤن  منصوبہ اسکرپٹڈ نہیں تھا،ہم نے نوازشریف کی تلاشی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کا منصوبہ اسکرپٹڈ نہیں تھا،ہم نے نوازشریف کی تلاشی لینی تھی جو شروع ہوگئی،لندن کا گھر خریدنے کیلئے آف شور کمپنی بنائی،آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں ہے،نوازشریف کی بیرون ملک جائیداد کی منی ٹریل نہیں ہے،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ میں اٹھاتا ہوں۔

ہفتے کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے کل اثاثوں کی مالیت ایک ارب سے زیادہ ہے،میں نے بچوں کو ٹرسٹ بنا کردیا جس کے بعد انہوں نے لندن میں گھر خریدہ میں نے لندن میں اخراجات کیلئے آف شور اکاؤنٹ بنایا اور لندن کا گھر خریدنے کیلئے آف شور کمپنی بنائی،آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن میں گھر بیچ کر بنی گالہ میں جائیداد خریدی۔عمران خان اپنی ذات پر بھی پیسہ خرچ نہیں کرتے۔عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ میں برداشت کرتا ہوں۔عمران خان کا وقت قیمتی ہے اس لئے جلسوں میں جانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پرویز الٰہی کے دور میں ان کا مشیر رہا اور شوکت عزیز کے دور میں وزیر بنا اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا ایڈوائزر بھی رہا ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری میں سے کون زیادہ کرپ ہی اس کا فیصلہ کرنے کیلئے تحقیق کرنی پڑے گی،کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ملک کا کلچر کرپشن کی وجہ سے گندہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن منصوبہ کسی طے شدہ اسکرپٹ کے تحت نہیں تھا،ہم نوازشریف کی تلاشی چاہتے تھے جو تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد شروع ہوگئی،جلسوں میں عوام کو لانے کیلئے ہم پیسہ خرچ نہیں کرتے بلکہ تحریک انصاف عوام کی سب سے بڑی پارٹی ہے عوام تحریک انصاف کے جلسوں میں اپنی مدد آپ کے تحت آتے ہیں۔(ولی)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات